اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزيراعظم نے یہ اپیل لندن میں داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد کے اجلاس میں کی – حیدر العبادی نے امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ جان کری اور فلیپ ھامونڈ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عراق کو ہتھیار کی ضرورت ہے اور عالمی برادری کے پاس ہماری ضرورت کے ہتھیار فراہم کرنے کا امکان موجود ہے- انھوں نے لندن میں داعش مخالف عالمی اتحاد کے رکن اکیس ممالک کے اجلاس کے اختتام پر تاکید کے ساتھ کہا کہ میں یہاں اس مقصد سے آیا ہوں کہ عراق کے شرکاء سے مزید مدد کی درخواست کروں- عراقی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ شام میں داعش کو نشانہ بنانے کی اسی طرح اہمیت ہے جس طرح عراق میں ہے اور عراق شام کے سیاسی راہ حل کا خواہاں ہے- عراقی وزيراعظم نے تیل کی قیمتیں نیچے آنے کے نتائج کے بارے میں کہا کہ آمدنی حاصل کرنے کے لحاظ سے یہ موضوع ہمارے لئے المیہ ہے – عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بجٹ اور ٹیکس کی مشکل کی وجہ سے ہم فوجی شکست سے دوچار نہيں ہوناچاہتے- امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے بھی اس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ بغداد کی ضرورتوں کا جواب دیں گے لیکن داعش کے خلاف جنگ کے لئے کسی خاص حکمت عملی کا اعلان نہيں کیا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲